Published 7 months ago
Last updated 7 months ago
ہارون بلور کی اہلیہ کاشوہر کی جگہ الیکشن لڑنے کا اعلان
July 12, 2018 - 23:05
Posted in:
پشاور خود کش حملہ میں شہید ہونے والے اےا ین پی کے رہنما ہارون بلور کی اہلیہ نے اپنے شوہر کے حلقہ پی کے 78 سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ہے ۔ شہید ہارون بلور کے صاحبزاے دانیال بلورکا کہنا ہے کہ والد کی شہادت کے بعد ان کی والدہ پی کے 78 سے الیکشن لڑیں گی ۔ دانیال بلور نے مزید کہا کہ ہمارے حوصلے بلند ہیں، میرے والد شہید کے حلقے سے میری والدہ امیدوار ہوں گی ۔واضح رہے کہ ہارون بلور شہید پی کے 78 سے اے این پی کے نامزد امیدوار تھے اور خود کش حملے میں ہارون بلور کی شہادت کے بعد الیکشن کمیشن نے پی کے 78 میں انتخابات معطل کر دیئے تھے ۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}