گوگل کا گیم اسٹریمنگ کا اعلان

گوگل کا گیم اسٹریمنگ کا اعلان

March 20, 2019 - 19:00
Posted in:

کمپیوٹر پر گیم کھیلنے کے لیے انٹرنیٹ صارفین کو اب ڈاؤن لوڈنگ کی زحمت نہیں اٹھنا پڑے گی، گوگل نے اپنی ویڈیوگیم اسٹریمنگ سروس متعارف کرانے کا باضابطہ اعلان کردیا ہے۔ماہرین نے گوگل کی اس سروس کو کمپیوٹر گیمز کی دنیا میں انقلاب قرار دیا ہے۔ عرب نیوزکے مطابق گوگل کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ رواں سال’اسٹیڈیا‘ کے نام سے براؤزر پر وڈیوگیم چلانے والی سروس متعارف کرائی جائے گی جس سے نہ صرف صارفین کا وقت بچے گا بلکہ اس ٹیکنالوجی سے کمپنی مالی طور پر بھی مستحکم ہوگی۔ گوگل نے یہ بھی کہا ہے کہ اسٹریمنگ کی تمام تر بھاری پروسیسنگ کا کام اس کے سرور پر ہوگا اور یوں عام افراد بہت سکون سے گیم کھیل سکیں گے۔ گیمنگ پلیٹ فارم کے ذریعے سروس میں موجود کوئی بھی گیم فوری طور پر کھیلا جاسکے گا اور جس کے لیے گیم خریدنے اور ڈاؤن لوڈ کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہوگی۔گوگل کے نائب صدر فِل ہیرسن نے منگل کو سان فرانسسکو میں گیم ڈیولپمنٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’اسٹیڈیا‘ فوری طور پر گیم تک رسائی کو یقینی بناتی ہے، اب گیم کھیلنے کے لیے انتظار ماضی کا حصہ بن جائے گا‘ ہیریسن کے مطابق اسٹیڈیا کو امریکا ، کینیڈا اور یو رپ کے بیشتر حصوں میں متعارف کرایا جائے گا۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}