گوجرانوالہ میں 2 بچیاں اغواء کر لی گئیں

گوجرانوالہ میں 2 بچیاں اغواء کر لی گئیں

May 25, 2019 - 16:00
Posted in:

پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں 2 مختلف واقعات میں 24گھنٹوں کےدوران 2بچیوں کو اغواءکر لیا گیا ہے۔دونوں واقعات کے مقدمات درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔گوجرانوالہ کے علاقے سید پارک دھلے سے 3 سالہ ضمیر فاطمہ اور تھانے والا بازار سے 7 سالہ آمنہ کو نامعلوم ملزمان نے اغواء کر لیا۔پولیس نے بچیوں کے اغواء کے دونوں واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کر کے ان کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔مغوی بچیوں کو اب تک بازیاب نہیں کروایا جا سکا ہے۔پولیس کے مطابق دونوں بچیوں کو ان کے گھروں کے باہر سے اغواء کیا گیا ہے، بچیوں کی بازیابی کے لیے مختلف پہلوؤـں پر تفتیش کی جا رہی ہے۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}