کیلیفورنیا: کیچڑ کے سیلاب کے باعث 13 افراد ہلاک

کیلیفورنیا: کیچڑ کے سیلاب کے باعث 13 افراد ہلاک

January 10, 2018 - 09:37
Posted in:

امریکی ریاست جنوبی کیلیفورنیا میں شدید بارش کے بعد سیلاب اور 'کمر تک اونچے کیچڑ' کے ریلے سبب کم از کم 13 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ ڈیڑھ سو سے زیادہ افراد کو ہسپتال پہنچایا گيا ہے۔ہسپتال پہنچائے جانے والے افراد میں سے کم از کم 20 افراد کو طوفان کے باعث زخم آئے ہیں جب کہ چار کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔سینٹا باربرا کے مشرق رومیرو کینیون میں کم از کم 300 افراد پھنسے ہوئے ہیں اور پولیس کا کہنا ہے کہ وہاں کا منظر 'پہلی جنگ عظیم کے کسی میدان کا سماں پیش کرتا ہے۔'یہ بھی پڑھیے٭ کیلیفورنیا: جنگل کی آگ میں 40 افراد ہلاک٭ کیلیفورنیا میں آتشزدگی: 10 ہلاک، ہزاروں کی نقل مکانیحکام کا کہنا ہے کہ کیچڑ کا سیلاب اسی علاقے میں آیا ہے جہاں گذشتہ ماہ جنگل کی آگ سے تباہی ہوئی تھی۔ سیلاب اور کیچڑ کے سبب ساحلی ریل لائن تقریبا 50 کلومیٹر تک بند ہے۔

BBCUrdu.com بشکریہbody {direction:rtl;} a {display:none;}