کیلیفورنیا: جنگل کی آگ میں 40 افراد ہلاک

کیلیفورنیا: جنگل کی آگ میں 40 افراد ہلاک

October 15, 2017 - 12:49
Posted in:

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں لگنے والی جنگل کی آگ میں مرنے والوں کی تعداد 40 ہوگئی ہے جبکہ سینکڑوں افراد ابھی بھی لاپتہ ہیں۔کیلیفورنیا کے ایک بڑے دیہی علاقے میں گذشتہ چھ دنوں سے آگ کی تباہکاریاں جاری ہیں اور ہزاروں مکانات اس کی زد میں آ چکے ہیں۔کیلیفورنیا کے گورنر نے کہا ہے کہ یہ ریاست کو آج تک پیش آنے والے 'شدید ترین سانحوں میں سے ایک ہے۔'٭ کیلیفورنیا میں آتشزدگی: 10 ہلاک، ہزاروں کی نقل مکانی٭ شمالی کیلیفورنیا میں آگ نے ہزاروں کو بے گھر کر دیادس ہزار سے زیادہ فائر فائٹر باقی 16 جگہوں کی آگ کو بجھانے میں لگے ہیں جبکہ 70 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلنے والی ہوا نے اسے نئے قصبوں تک پہنچا دیا ہے اور مزید افراد اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں۔سونوما کے شراب پیدا کرنے والے علاقے میں سینٹا روزا نامی شہر سب سے زیادہ متاثر مقامات میں سے ہے جہاں سنیچر کو تقریبا‘ تین ہزار لوگوں کو اپنا گھر بار چھوڑنا پڑا۔گورنر جیری براؤن نے شہر کا دورہ کرنے کے بعد کہا: 'تباہ کاری ناقابل یقین ہے۔ یہ ایسا دہشتناک واقعہ ہے جس کے بارے میں کسی نے نہ سوچا ہو گا۔'

بڑے پیمانے پر لگنے والی آگ سے نکلنے والے دھوئیں اور راکھ کے بادل 50 میل کے فاصلے پر سان فرانسسکو کے علاوہ جنوب کے بعض دوسرے شہرں تک پہنچ گئے۔ایک تجارتی گروپ نے بتایا کہ نیپا ویلی میں شراب کے کم از کم 13 کارخانے برباد ہو گئے جبکہ سینٹا روزا میں ایک کارخانے کے مالک نے بی بی سی کو بتایا کہ آگ نے لاکھوں ڈالر کی شراب تباہ کر دی ہے۔

BBCUrdu.com بشکریہbody {direction:rtl;} a {display:none;}