کیا 11 دن بغیر سوئے رہا جا سکتا ہے؟

کیا 11 دن بغیر سوئے رہا جا سکتا ہے؟

January 15, 2018 - 17:22
Posted in:

ایک اچھے دن کی شروعات کے لیے کم از کم آٹھ گھنٹے کی نیند ضروری سمجھی جاتی ہے لیکن آپ نے کبھی سوچا ہے کہ زیادہ سے زیادہ کتنی دیر جاگا جا سکتا ہے؟ساٹھ کی دہائی میں دو امریکی طالب عملوں نے 11 دن اور پچیس منٹ تک جاگتے رہنے کا ریکارڈ بنایا تھا۔ رینڈی گارڈنر اور بروس میک ایلسٹر نے ایک سائنسی تحقیق کے لیے ایسا کیا تھا۔ اس دوران سائنس دان اس سوال کا جواب تلاش کر رہے تھے کہ کوئی بھی انسان بغیر سوئے کتنی دیر رہ سکتا ہے۔ ٹھیک اسی دور میں متعدد افراد زیادہ سے زیادہ دیر تک جاگتے رہنے کا عالمی ریکارڈ بنانے کی کوشش بھی کر رہے تھے۔اس وقت رینڈی کی عمر صرف 17 برس تھی۔ وہ ہونولولو کے ایک ڈی جے کا ریکارڈ توڑنا چاہتے تھے۔ اس ڈی جے نے گیارہ دن بغیر سوئے گزارے تھے۔ آخر کار گیارہ دن اور پچیس منٹ تک جاگ کر رینڈی اس ڈی جے کا ریکارڈ توڑنے میں کامیاب ہو گئے۔ یہ بھی پڑھیےصرف چند راتوں کی خراب نیند صحت خراب کر سکتی ہے’ادھوری نیند دفتر میں لڑائی اور خراب رویے کا سبب‘نیند کی کمی سے زیادہ بھوک کیوں لگتی ہے

اس ڈر کی وجہ یہ تھی کہ ایسا ہی ایک تجربہ بلیوں کے ساتھ کیا گیا تھا اور پندرہ دن جاگنے کے بعد ان کی موت ہو گئی تھی۔ یہ بھی پڑھیےآخر ہاتھی اتنا کم کیوں سوتے ہیں؟حاملہ خواتین کو کروٹ سونے کا مشورہ کیوں؟راتوں کو بار بار رفع حاجت کی وجہ کیا؟سب سے مشکل وقتانھوں نے بتایا کہ رات کا وقت سب سے مشکل ہوتا تھا۔ کیوں اس وقت ان کے پاس کرنے کے لیے زیادہ کچھ نہیں تھا۔ دن میں وہ باسکٹ بال کھیل کر چست رہتے تھے۔ اس دوران انھیں طرح طرح کے کھانے چکھائے جاتے تھے، بو سنگھائی جاتی تھی اور آوازیں سنائی جاتی تھیں۔ بروس بتاتے ہیں کہ ‘ہم نے تبدیلی محسوس کرنی شروع کر دی تھی۔ ان کی علم اور آگہی سے متعلق صلاحیتیں متاثر ہو رہی تھیں۔ لیکن باسکٹ بال کھیلنے کی صلاحیت بہتر ہوتی گئی۔‘گیارہ دن اور پچیس منٹ کا ریکارڈ بنانے کے بعد رینڈی پورے 14 گھنٹے سوتے رہے۔ جیسے جیسے دن گزرتے گئے ان کے سونے کا نظام بھی بحال ہو گیا۔شروعات میں تو انھیں کوئی پریشانی نہیں پیش آئی لیکن بعد میں انہیں نیند نہ آنے کی شکایت ہوئی۔

BBCUrdu.com بشکریہbody {direction:rtl;} a {display:none;}