کیا کبھی جہاز 6000 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے اڑیں گے؟

کیا کبھی جہاز 6000 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے اڑیں گے؟

March 06, 2018 - 11:31
Posted in:

فوجی مقابلہچین کی میڈیا رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ ہائپرسونک طیارے کے منصوبے سے منسلک سائنسداں فوجی منصوبوں پر بھی کام کر رہے ہیں۔ان ہائپر سونک طیاروں کے حوصلہ مند منصوبے پس پشت چین کے فوجی ارادے بھی کارفرما ہیں۔ایسے میں ہوائی نگرانی کے اس پہلو کے بارے میں غور کیا جا سکتا ہے جس میں ایسے ہائپرسونك طیاروں کو فوراً تعینات کیا جا سکے اور اس کا انٹرسیپٹ کیا جانا انتہائی مشکل ہو۔

یہ خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ہائپرسونك طیاروں کے لیے کی جانے والی تحقیق ہائپرسونك میزائل کی طرف جا سکتی ہے۔اس میدان میں امریکہ اور چین کے علاوہ روس بھی ایک اہم کھلاڑی ہو سکتا ہے۔یہ بات قابل غور رہے کہ ایسی تحقیق کو اس قدر راز میں رکھا جاتا ہے کہ یہ جان پانا مشکل ہو گا کہ کسے کس پر سبقت حاصل ہے۔پروفیسر سمارٹ کا کہنا ہے کہ تاریخی طور پر امریکہ ہمیشہ آگے رہا ہے لیکن چین بھی اس سمت میں رفتار حاصل کر رہا ہے۔۔

BBCUrdu.com بشکریہbody {direction:rtl;} a {display:none;}