کیا بورس جانسن نازنین زاغری کو رہا کرا پائیں گے ؟

کیا بورس جانسن نازنین زاغری کو رہا کرا پائیں گے ؟

December 09, 2017 - 17:56
Posted in:

برطانوی سیکریٹری خارجہ بورنس جانسن ایران پہنچ گئے ہیں جہاں وہ ایرانی نژاد برطانوی شہری نازنین زاغری ریڈکلف‎‎ کی گرفتاری پر ’شدید خدشات‘ کا اظہار کریں گے۔ برطانوی سیکریٹری خارجہ 37 سالہ نازنین سمیت دیگر دوہری شہریت رکھنے والے افراد کی انسانی بنیادوں پر رہائی کا مطالبہ کریں گے۔ نازنین زاغری ریڈکلف‎‎ اپریل 2016 سے ایران میں جاسوسی کے الزام میں زیرحراست ہیں تاہم وہ اس الزام کی تردید کرتی ہیں۔ بورس جانسن ایک ایسے وقت میں ایران کا دورہ کر رہے ہیں جب مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھ رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیے!نازنین زغاری کو’ سفارتی تحفظ‘ دینے پر غور برطانوی وزیر خارجہ کا بیان ایرانی قیدی کو مہنگا پڑگیااس دورے کے دوران وہ خطے کے تںازعات، بالخصوص شام اور یمن، میں ایرانی مداخلت پر برطانوی خدشات کے بارے میں بات چیت کریں گے۔ بی بی سی کے سفارتی نامہ نگار جیمز روبنز کا کہنا ہے کہ بورس جانسن کا دورہ تہران سنہ 2003 کے بعد برطانیہ کے کسی سیکریٹری خارجہ کا تیسرا دورہ ہے اور ’اس سے مزید اہم نہیں ہو سکتا۔‘نامہ نگار کے مطابق بورس جانسن کو نازنین زاغری ریڈکلف کی رہائی کے امیدیں کم رکھنی چاہییں کیونکہ ایسے معاملات بہت مشکل ہوتے ہیں۔

نازنین زاغری ریڈکلف کی صحت کے حوالے سے بھی خدشات پائے جاتے ہیں۔ ہیمپسٹیڈ اینڈ کلبرن سے رکن پارلیمان ٹیولپ صدیق کا کہنا تھا کہ انھیں دفتر خارجہ نے بتایا کہ ہے کہ بورس جانسن کی فوری رہائی نہیں کروا سکیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’یہ واضح کر دیا گیا تھا ہم کسی معجزے کی توقع نہیں رکھنی چاہیے۔‘ بورس جانسن نے کسی کا نام ظاہر نہیں کیا لیکن ان کا کہنا تھا کہ ’میں دوہری شہریت کے حامل معاملوں پر اپنے شدید خدشات کا اظہار کروں گا اور ان انسانی بنیادوں پر ان کی رہائی کے لیے دباو ڈالوں گا۔‘ دفتر خارجہ نے ایران میں قید ایسے افراد نے ناموں اور تعداد کی تصدیق نہیں کی اور کہا ہے کہ ان کے خاندانوں نے کہا ہے یہ معاملات عوام کے سامنے نہ لائے جائیں۔

BBCUrdu.com بشکریہbody {direction:rtl;} a {display:none;}