کوہستان کوسٹر حادثے میں لاپتہ 4 افراد کی لاشیں تاحال نہ مل سکیں

کوہستان کوسٹر حادثے میں لاپتہ 4 افراد کی لاشیں تاحال نہ مل سکیں

November 02, 2018 - 09:05
Posted in:

کوہستان میں ہونے والے کوسٹر حادثے میں لاپتہ 4افراد کی لاشیں تاحال نہیں ملی ہیں، پولیس کے مطابق لاپتہ افراد میں معراج، علی احمد،معیز اور ایک خاتون فریدہ شامل ہیں۔معراج، علی احمد، فریدہ، یاسین، معیز کا تعلق گوپس سے تھا، معیز کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ معیز کراچی کے ایک نجی اسپتال میں میل نرس تھا۔کوہستان انتظامیہ نے تمام لاشیں نکالنے کا کہہ کر ریسکیو آپریشن روک دیا تھا۔اپرکوہستان میں مسافر کوسٹر کھائی میں گرنے سے 17...واضح رہے کہ اتوار کو کوہستان میں مسافر وین کھائی میں گر گئی تھی، کوسٹر اپر کوہستان کے تھانہ لوٹر کے قریب کھائی میں گری تھی جس میں 18 افراد سوار تھے۔حادثے کے نتیجے میں 17افراد جاں بحق ہو گئے تھے، جن میں سے 13افراد کی لاشیں نکال لی گئی تھیں، جبکہ ایک خاتون معجزانہ طور پر حادثے میں زندہ بچ گئی تھی۔کھائی میں گرنے والی کوسٹر گلگت بلتستان کے ضلع غذر سے راولپنڈی آرہی تھی۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}