کوہاٹ، 40 افراد زیر حراست، اسلحہ اور منشیات برآمد

کوہاٹ، 40 افراد زیر حراست، اسلحہ اور منشیات برآمد

October 02, 2018 - 10:05
Posted in:

خیبر پختون خوا کے شہر کوہاٹ پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 40 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور منشیات برآمد کر لی۔ڈی پی او کوہاٹ سہیل خالد کے مطابق پولیس نے کوہاٹ شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔سرچ آپریشن کے دوران 40 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لیتے ہوئے ان کے قبضے سے 4 کلاشنکوفیں، 11 رائفلز، 16 پستول اور سینکڑوں کارتوسوں سمیت 10 کلو چرس اور متعدد شراب کی بوتلیں برآمد کیں۔پولیس کی جانب سے مزید تفتیش کے لیے ملزمان کو کے ڈی اے تھانے میں منتقل کردیا گیا ہے۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}