کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی مسلسل چوتھی جیت

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی مسلسل چوتھی جیت

February 23, 2019 - 22:00
Posted in:

ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی اننگز کی آغاز اچھا نہ رہا اور راحت علی نے صفر پر واٹسن کو پویلین بھیج دیا۔لاہور قلندرز کو دوسری وکٹ کے لئے بھی زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑا اور 26 کے مجموعی اسکور پر ریلی روسوؤ 17رنز بناکر یاسر شاہ کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔لاہور قلندرز کے 7 وکٹوں پر 143 رنزپاکستان سپر لیگ فور کے 12 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو میچ جیتنے کے لئے 144 رنز کا ہدف دیا ہے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کی دعوت دی تو لاہور قلندرز کو ابتداء ہی میں نقصان اٹھانا پڑا، فخرزمان کو محمد نواز نے صرف تین رنز پر پویلین واپس بھیج دیا۔فخر زمان کے آؤٹ ہونے کے بعد سہیل اختر اور سلمان بٹ نے رنز بنانے کی ذمہ داری اٹھائی اور ٹیم کا اسکور 40 رنز تک پہنچایا، اس موقع پر سلمان بٹ صرف 5 رنز بناکر غلام مدثر کو وکٹ دے بیھٹے۔اگلی ہی گیند پر غلام مدثر نے سہیل اختر کو 29 رنز پر آؤٹ کردیا۔اینڈرسین بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر پائے اور 19رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔کپتان ڈیولیئرز نے آج بھی اچھی بیٹنگ کی اور 40 گیندوں پر 45 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی لیکن وائز کوئٹہ کے بولرز کے سامنے لمبی اننگز نہ کھیل پائے اور 20 رنز ہی بناسکے۔گوہر علی نے پانچ اور یاسر شاہ نے ایک رن بنایا، یوں لاہور قلندرز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بناسکی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے غلام مدثر 3 وکٹیں لے کر سب سے کامیاب بولر رہے، سہیل تنویر نے دو جبکہ محمد نواز اور انور علی نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}