کمشنر حیدرآباد ایدھی فاؤنڈیشن کو دفتر مہیا کریں: وزیر اعلیٰ سندھ

کمشنر حیدرآباد ایدھی فاؤنڈیشن کو دفتر مہیا کریں: وزیر اعلیٰ سندھ

October 26, 2017 - 10:51
Posted in:

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کمشنر حیدرآباد کو کسی بھی سرکاری عمارت میں ایدھی فاؤنڈیشن کو فوری دفتر مہیا کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے بلقیس ایدھی اور فیصل ایدھی کی پریس کانفرنس کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ ایدھی فاؤنڈیشن کے کاموں میں کسی قسم کے مسائل پیدا کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی اور حیدرآباد کے ایدھی فاؤنڈیشن سے تمام مسائل معلوم کرنے ور انہیں حل کرنے کی ہدایت کی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے عدالتوں میں زیرسماعت کیسزکی دستاویزات کی چھان بین کرکے رپورٹ بھی طلب کرلی۔
انہوں نے کمشنر حیدرآباد کو ہدایت کی کہ ٹھٹھہ میں ایدھی فائونڈیشن کے دفترکا معاملہ اگر عدالت سے جلد حل نہیں ہوسکتا تو کوئی اور بندوبست کر کرکے ایدھی فائونڈیشن کو سرکاری جگہ پر عارضی دفتر مہیا کیا جائے۔
بلقیس ایدھی اور فیصل ایدھی نے پریس کانفرنس کے دوران سندھ حکومت سے مبینہ لینڈ مافیا کی جانب سے ایدھی مراکز پر قبضے کا نوٹس لینے کی اپیل کی تھی۔

googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-rectangle_belowpost_btf'); });

بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}