کروڑ پتی بننے کے تین آسان نسخے

کروڑ پتی بننے کے تین آسان نسخے

May 24, 2018 - 10:15
Posted in:

آپ کو کیسے معلوم ہو گا کہ کون سا کاروبار کامیاب رہے گا اور کون سا ناکام؟ یہ سوال کسی کے لیے بہت اہم ہو سکتا ہے لیکن کینیڈا کے ریان ہومز کے لیے یہ سوال کوئی راکٹ سائنس نہیں جس کا پتہ لگانا مشکل ہو۔ریان ہومز ایک سرمایا کار اور سوشل نیٹ ورک اکاؤنٹ کو مینج کرنے والی ویب سائٹ 'ہوٹ سوٹ' کے بانی ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ایک کامیاب کاروباری بننے کے لیے کسی خاص ڈگری کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ آپ کو صرف ایک نسخے کی ضرورت ہوتی ہے جس سے آپ یہ پتہ لگا سکتے ہیں کہ آپ کا کسی منصوبہ یا کاروبار میں پیسہ لگانا فائدے مند ثابت ہو گا یا نہیں۔ ہومز کے حساب سے یہ معلوم کرنا کافی آسان ہے۔اس بارے میں مزید پڑھیےفیس بک خواتین کو کاروبار سکھائے گیپاکستان میں انڈین کرنسی کا کاروبار کرنے والے پریشان

ان کا کہنا ہے کہ بہترین طریقہ یہ ہی ہے کہ ایک شخص کو پوری طرح ٹیکنالوجی سے متعلق کام پر لگایا دیا جائے تاکہ اس سے متعلق مسائل کو فوری طور پر حل کیا جا سکے۔ دوسرا کاروبار کی دوسری چیزوں کو دیکھے۔ نمبر تین لبھانے کا طریقہ یعنی پبلسٹیکیا آپ کے پاس سرمایہ لگانے والے لوگ یا گاہک ہیں؟ آپ نے کتنا پیسہ کمایا ہے ہومز کا کہنا ہے کہ اگر گپ کے پاس گاہک یا سرمایا لگانے والے ہوں تو یہ بہت اچھا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ سرمایا لگانے والوں کی توجہ حاصل کرنے کا بہترین منصوبہ ہونا چاہیے جس سے آئیڈیا ان تک پہنچایا جا سکے۔ کاروبار کی کامیابی کے لیے ایسا سافٹ ویئر بنایا جانا چاہیے جو آپ کے پراڈکٹ کو وائرل کر دے یا پھر اس کے اشتہارات پر زور دیا جائے۔ہومز کا کہنا ہے کہ ٹرپل ٹی کا یہ فارمولہ کامیابی کی ضمانت نہیں کئی بار صحیح تکنیک اور اچھی ٹیم کے باوجود بھی کاروبار ناکام ہو جاتے ہیں۔

BBCUrdu.com بشکریہbody {direction:rtl;} a {display:none;}