کرتارپور کاریڈور کی تعمیر کیلئے یادداشت پر دستخط

کرتارپور کاریڈور کی تعمیر کیلئے یادداشت پر دستخط

January 17, 2019 - 03:00
Posted in:

کرتارپور کاریڈور کی تعمیر کے لیے ہاشو گروپ اور برطانوی سکھ ایسوسی ایشن کے درمیان سمجھوتے کی یادداشت پر دستخط ہوگئے.ہاشو گروپ کے نائب چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو مرتضٰی ہاشوانی اور چیئرمین برطانوی سکھ تنظیم ڈاکٹر رامی رینجرنے دستخط کیے۔ لندن میں ہاشو گروپ کے وفد اور سکھ کمیونٹی سے پاکستانی اور بھارتی نژاد برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے بھی ملاقات کی، دونوں وفود کے درمیان ہونے والے معاہدے پر برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے مبارکباد دی۔سکھ کمیونٹی کے وفد نے کرتار پور راستہ کھولنے پر پاکستان اور وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا، سکھ وفد نے پاکستان کے اقدام کو پاک بھارت امن کے لیے اہم قرار دیا۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}