کراچی: گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان

کراچی: گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان

April 23, 2019 - 20:00
Posted in:

کراچی والے گرمی سہنے کے لئے تیار ہوجائیں کیونکہ اتوار،پیر اور منگل گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔ اتوار سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہوجائے گا جو منگل تک برقرار رہ سکتا ہے۔ اس دران درجہ حرارت 38سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔گرم موسم کے دوران شہر کے درجہ حرارت کو اعتدال میں رکھنے والی سمندری ہوائیں نہیں چلیں گی، دن کے اوقات میں شمال مغربی علاقوں سے گرم اور خشک ہوائیں چلیں گی۔موسم کی پیشگی اطلاع دینے والے ماہرین موسمیات اپنی ویب سائٹس اور پیجز پر حالیہ گرمی کی لہر کو درمیانے درجے کی ہیٹ ویو قرار دے رہے ہیں، اور عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت بھی دی جارہی ہے۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}