کراچی کے علاقے لیاری میں خواتین میٹر ریڈرز

کراچی کے علاقے لیاری میں خواتین میٹر ریڈرز

April 23, 2019 - 20:00
Posted in:

خواتین دیگر شعبوں میں ملازمتوں کے ساتھ ساتھ فیلڈ ورک میں خود کو منوارہی ہیں، کراچی میں اب خواتین بھی میٹر ریڈرز کی حیثیت سے کام کررہی ہیں۔کراچی کے علاقے لیاری میں خواتین گھر گھر جا کر بجلی کے میٹر چیک کر کے ان کی ریڈنگ لیتی ہیں۔ ان میٹر ریڈر زخواتین کا تعلق لیاری سے ہی ہے،اِن کا کہنا ہے کہ گھر والوں کے تعاون اور ہمت سے آج یہ اپنے گھر کی کفالت بھی کررہی ہیں۔کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں میں خواتین کو میٹر ریڈرز کی نوکریاں فراہم کی جائیں گی۔لیاری کی گلیوں میں بلا خوف و خطر اپنے فرائض انجام دینے والی یہ میٹر ریڈرز نہ صرف دوسری خواتین کے لئے مثال ہیں بلکہ لیاری میں امن کی ضمانت بھی ہیں۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}