کراچی کے بیشتر علاقوں میں بجلی بحال ہوگئی

کراچی کے بیشتر علاقوں میں بجلی بحال ہوگئی

October 02, 2018 - 12:05
Posted in:

کراچی کے بیشتر علاقوں میں بجلی بحال ہوگئی جبکہ کچھ علاقے ابھی بھی بجلی سے محروم ہیں۔ترجمان کےالیکٹرک سعدیہ دادا کا کہنا ہے کہ 220کےوی کی ایکسٹراہائی ٹینشن لائن بحال کردی گئی۔ سعدیہ دادا  کا کہنا ہے کہ واٹربورڈکےدھابیجی سمیت بڑے پمپنگ اسٹیشنزپربجلی بحال ہے،متبادل سرکٹ سے شہر میں بجلی فراہم کی جارہی ہے،دیگر متاثرہ مقامات پربجلی کا تعطل جلد دورکردیاجائے گا،متبادل سرکٹ سےکچھ علاقوں میں بجلی کی فراہمی تھوڑی دیربعدہی بحال کردی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ نمی کےباعث ٹرانسمیشن نیٹ ورک پردباوبڑھتاہے،تمام ٹرانسمیشن لائنوں کی باقاعدگی سے دیکھ بھال کی جاتی ہے۔ترجمان کےالیکٹرک نے کہا کہ کورنگی،گڈاپ اوراتھل بیلہ کےعلاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثرہے، صفورا،موسمیات چوک،یونیورسٹی روڈکےعلاقوں میں بجلی کی فراہمی جاری ہے جبکہ ایئرپورٹ،سول اسپتال،جناح اسپتال ،لیاری جنرل اسپتال میں بھی بجلی کی فراہمی جاری ہے۔رات گئے شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی اچانک معطل ہوگئی۔متاثرہ علاقوں میں کلفٹن، اولڈ سٹی ایریا ، لانڈھی،، لی مارکیٹ،،لیاری اور گلشن اقبال شامل ہیں۔ بجلی کا دوسرا بریک ڈاون صبح چار بجے کے قریب پی ای سی ایچ ایس بلاک دو، گلستان جوہر،کلفٹن اور ملحقہ علاقوں سمیت اور گارڈن شامل ہیں ۔علاقہ مکینوں کے مطابق بجلی معطلی کےشکایت کے نمبر سے بھی کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}