کراچی: کھارادر، کلفٹن سے خاتون سمیت 3 ملزمان گرفتار

کراچی: کھارادر، کلفٹن سے خاتون سمیت 3 ملزمان گرفتار

December 12, 2018 - 12:00
Posted in:

کراچی کے علاقے کھارادر اور کلفٹن سے پولیس نے خاتون سمیت 3 افراد کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق کھارادر میں پھول چوک کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم نور عالم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، ملزم کے قبضے سے اسلحہ ملا ہے۔کلفٹن کے علاقے سے پولیس نے صرافہ مارکیٹ میں جعلسازی کرنے والے خاتون اور مرد کو گرفتار کر لیا۔ملزمان سونے کے جعلی زیورات کو اصلی زیورات سے تبدیل کر دیتے تھے، ملزمان کا گروہ کلفٹن کی صرافہ مارکیٹ میں جعل سازی میں ملوث ہے۔ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}