کراچی کو کھویا ہوا مقام واپس دلائیں گے:بلاول

کراچی کو کھویا ہوا مقام واپس دلائیں گے:بلاول

December 02, 2017 - 09:52
Posted in:

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ کراچی کی بدنصیبی کی تاریخ سب کے سامنے ہے، یہ میرا شہر ہے، یہاں میرا جنم ہوا ہے، مجھے کراچی کے دکھ کا اندازہ ہے، اس شہرکو اس کا کھویا ہوا مقام واپس دلائیں گے۔
بلاول بھٹو زرداری نے ہولو گرام کے ذریعے ککری گراؤنڈ لیاری میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہم ثابت کریں گے کہ بربادی کا دور ختم اور رواداری کا دور شروع ہوگیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ہم مذہبی اورفرقہ ورانہ بنیاد پرسیاست نہیں کرتے، نہ ہی ہم دیہی اورشہری بنیاد پرسیاست کرتے ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ کراچی میں ہر رنگ، نسل اور قوم کے افراد رہتے ہیں، ہم اس شہر کو تبدیل کریں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ کراچی کی ماؤں بہنوں اور بھائیوں سے کہتا ہوں میرا ساتھ دیں ،اس شہر کی روشنیاں بحال اورجرائم کا خاتمہ کریں گے۔

googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-rectangle_belowpost_btf'); });

بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}