کراچی میں چند منٹ کی بارش سے سڑکوں پر پانی جمع

کراچی میں چند منٹ کی بارش سے سڑکوں پر پانی جمع

December 10, 2018 - 21:40
Posted in:

کراچی میں موسم سرما کی پہلی بارش کے بعد موسم خوش گوار ہوگیا ہے، چند منٹ کی بارش سے شارع فیصل پر ناتھا خان پل سے ایئر پورٹ کی طرف جانے والی سڑک کے علاوہ شہر کی کئی سڑکوں پر بارش کا پانی جمع ہو گیا۔بارش کے پانی کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی، بعد میں مشینری کے ذریعے پانی نکالا گیا، کئی علاقوں میں بجلی کی سپلائی بھی کچھ دیر کے لیے معطل رہی۔ شہر میں پچھلے سال دسمبر سے اب تک معمول کے مطابق بارش نہیں ہوئی تھی، بارش سے کراچی کی فضائیں بھی صاف ہو گئی ہیں ۔کراچی کے مختلف علاقوں میں کل دن میں موسم سرما کی پہلی بارش ہوئی جس کے بعد گزشتہ رات بھی کچھ دیر تک بارش ہوئی۔ ڈرگ روڈ ،شارع فیصل،گرومندر، جہانگیر روڈ، لائنز ایریا، گولیمار، گرین لائن بس کے ٹریکٹ اور دیگر مقامات پر پانی جمع ہوگیا، کگئی علاقوں میں پانی کے جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر رہی ۔شہری انتظامیہ کی جانب سے کئی جگہوں سے مشینوں کے ذریعے پانی نکالا گیا جس کے بعد ٹریفک کی روانی معمول پر آئی۔بارش کے ساتھ ہی شہر کے مختلف علاقوں میں کے الیکٹرک کے فیڈر ٹرپ کر جانے کے باعث بجلی کے فراہمی معطل ہوگئی۔ متاثرہ علاقوں میں نارتھ کراچی، ناگن چورنگی، یوپی موڑ، بلدیہ، سائٹ، اورنگی، گلشن اقبال، پی ای سی ایچ ایس، لیاقت آباد سی ون ایریا، شاہ فیصل کالونی، گلستان جوہر اور دیگر علاقے شامل ہیں جہاں بارش کی پہلی بوند کے ساتھ ہی بجلی غائب ہوگئی۔ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق تمام متاثرہ علاقوں میں بجلی بحال کی جا چکی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارش ہونے سے شہر کی فضا بھی صاف ہوگئی ہے اور درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}