کراچی :مبینہ پولیس مقابلے میں ملزم ہلاک،بلدیہ سے لاش بر آمد

کراچی :مبینہ پولیس مقابلے میں ملزم ہلاک،بلدیہ سے لاش بر آمد

December 02, 2017 - 03:48
Posted in:

کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک،ایک منشیا ت فروش بلدیہ کی مدینہ کالونی سے گرفتار جبکہ اورنگی سے ایک شخص کی لاش ملی ۔
کراچی کے تھانہ بریگیڈ میں واقع واٹرگرائونڈ کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک ملزم ہلاک ہوگیا،ہلاک ملزم کی شناخت نہیں ہوسکی،ملزم کی لاش کو ضابطے کی کاروائی کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیاہے۔
اورنگی نالہ اسٹاپ کے قریب سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی ، پولیس کے مطابق مقتول کو قتل کے بعد لاش کو رضائی میں لپیٹ کر پھینک دیا گیا۔
بلدیہ مدینہ کالونی میں پولیس نےایک منشیات فروش وسیم کو 450 گرام منشیات سمیت گرفتار کرلیا،ملزم نے گرفتاری کے بعد لاک اپ میں خودکشی کی بھی کوشش کی جسے ڈیوٹی پر موجود سپاہی نے ناکام بنادیا۔
 

googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-rectangle_belowpost_btf'); });

بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}