کراچی: مبینہ ٹارگٹ کلر گرفتار، مختلف واقعات میں 3افراد جاں بحق

کراچی: مبینہ ٹارگٹ کلر گرفتار، مختلف واقعات میں 3افراد جاں بحق

August 03, 2018 - 10:05
Posted in:

کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں پولیس نے ایک کارروائی کے دوران ٹارگٹ کلر کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ مختلف واقعات میں خاتون سمیت 3افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہو گیا۔رات گئے کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے سیاسی جماعت کے ٹارگٹ کلر کوگرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق مذکورہ ٹارگٹ کلر کا نام عدنان صلاح الدین ہے جس کاتعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے، ملزم کےخلاف تھانہ شاہ فیصل کالونی میں مقدمات درج ہیں، جس سے مزیدتفتیش جاری ہے۔پیر آباد کے علاقے فرنٹیئر کالونی میں ایک شخص نے اپنے سر میں گولی مار کرکشی کر لی، پولیس کا کہنا ہےکہ خودکشی کرنے والے شخص کی شناخت حنیف کے نام سے ہوئی ہے۔اورنگی ٹاؤن کے اسلام چوک کے قریب گھر میں خاتون کی پھندا لگی لاش ملی ہے، ضابطے کی کارروائی کیلئے خاتون کی لاش کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔آئی آئی چندریگر روڈ پر تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔حادثے کے متوفی کی شناخت الیاس جبکہ زخمی شخص کی شناخت کامران کے نام سے ہوئی ہے، پولیس کے مطابق ڈمپر ڈرائیور ڈمپر لے کر فرار ہو گیا ہے جسے گرفتار کرنے کے لیے اس کی تلاش جاری ہے۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}