کراچی شہر کا بڑا حصہ تاریکی میں ڈوب گیا

کراچی شہر کا بڑا حصہ تاریکی میں ڈوب گیا

October 02, 2018 - 07:05
Posted in:

کے الیکٹرک نے کراچی والوں کی نیندیں حرام کردیں، شہر کا بڑا حصہ تاریکی میں ڈوب گیا، رات سے کراچی کے بہت سے علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔کے الیکٹرک بجلی کی مکمل بحالی کے لیےکوشاں ہے۔ذرائع کے مطابق کلفٹن، گارڈن، گلشن اقبال،گلستان جوہر، لیاقت آباد، ناظم آباد، عزیزآباد، نرسری، جہانگیر روڈ، محمود آباد، ملیر،ملیرہالٹ رفاہ عام،  ڈیفنس ویو، کلفٹن اولڈسی ایریا،برنس روڈ، برنس روڈ، گلبہار، لانڈھی اور دیگر علاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ ہوا میں نمی کے باعث ایکسٹر ہائی ٹینشن لائن ٹرپ ہوئی ہے، جس کو درست کرنے کے لیے ٹیمیں کام کررہی ہیں جبکہ متبادل سرکٹ سے شہر میں بجلی فراہم کی جارہی ہے۔دوسری جانب علاقہ مکین کا کہنا ہے کہ شکایات درج کرانے کے باوجود ابھی تک بجلی بحال نہیں کی گئی۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}