کراچی: شہری کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک

کراچی: شہری کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک

June 17, 2019 - 11:00
Posted in:

کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں شہری کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک جبکہ کورنگی میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق لیاقت آباد ڈاکخانہ پر فائرنگ سے مرنے والے شخص کی شناخت عامر کے نام سے ہوئی،مرنے والا شخص ڈاکو ہے اور ساتھی کے ساتھ لوٹ مار کررہا تھا۔فائرنگ لوٹ مار کا نشانہ بننے والے شہری بلال کی جانب سے کی گئی۔ہلاک ملزم کی موٹرسائیکل کو پولیس نے تحویل میں لے لیا ہے۔پولیس کو ملزم کے پاس سے قومی شناختی ملا جس سے اسکی شناخت ممکن ہوئی،جبکہ ملزم کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا۔ادھرکورنگی صنعتی ایریا میں کارپر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا، پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی مزاحمت کا نتیجہ ہے۔زخمی شہری کی شناخت 30سالہ سہیل کے نام سے ہوئی، سہیل کے جبڑے پر گولی لگی ہے۔ضلع کورنگی کی پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیےشہریوں سے مدد مانگی لی ہے۔علاوہ ازیں شاہ فیصل پولیس نے اے ٹی ایم مشین توڑ کر لوٹنے والے ملزم کی تصویر جاری کردی۔ملزم نے ڈرگ کالونی پر واقع نجی بینک کے اے ٹی ایم پر 13 جون کی رات 4 بجکر25منٹ سے 4 بجکر 50 منٹ تک واردات کی اور فرار ہوگیا۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}