کراچی سےحج پروازوں کا شیڈول جاری

کراچی سےحج پروازوں کا شیڈول جاری

June 28, 2019 - 17:00
Posted in:

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کراچی سے آپریٹ ہونے والی حج پروازوں کا شیڈول جاری کر دیا۔شہر قائد سے مجموعی طور پر 95 پروازوں سے 25 ہزار 81 سے زائد عازمینِ حج کو جدہ اور مدینہ منورہ بھیجا جائے گا۔قومی ایئر لائن نے حج آپریشن کی تیاریاں شروع...حکومت پاکستان نے سرکاری اسکیم کے تحت حج پر جانے...ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق نجی ایئر لائن کی پہلی حج پرواز پی اے 1760 پانچ جولائی کو صبح 3 بج کر 35 منٹ پر 180 عازمین حج کو لے کر روانہ ہوگی۔قومی ایئر لائن کی پہلی حج پرواز پی کے 743 بھی 5 جولائی کی شام 7 بجے 225 سے زائد عازمینِ حج کو مدینہ لے کر جائے گی۔ مجموعی طور پر 95 پروازوں سے 25 ہزار 81 سے زائد عازمینِ حج کو جدہ اور مدینہ منورہ پہنچایا جائے گا، کراچی ایئر پورٹ پر عازمین کو تمام سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}