کراچی: اورنگی میں اندھی گولی سے بچہ زخمی

کراچی: اورنگی میں اندھی گولی سے بچہ زخمی

October 02, 2018 - 09:05
Posted in:

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 10سال کا بچہ زخمی ہوگیا، اہل خانہ کے مطابق گولی بائیں ٹانگ میں لگی ہے۔کراچی کے علاقے اورنگی ٹائون میں گلشن بہار میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 10سالہ بچہ ارمان زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق بچے کو گولی بائیں ٹانگ میں لگی ہے، بچے کے اہل خانہ کے مطابق نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے ارمان زخمی ہوا ہے جسے طبی امداد کے لیے سول اسپتال لے جایا گیا، ڈاکٹروں کے مطابق بچے کی حالت خطرے سے باہر ہے۔اورنگی اور سرجانی میں مقابلے،3زخمی ملزمان گرفتار اورنگی ٹاؤن اور سرجانی ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلوں میں 3 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔اورنگی ٹائون پاکستان بازار میں مبینہ پولیس مقابلے کےبعد ملزم معین الدین اور منٹو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمان کو اسنیپ چیکنگ کے دوران رکنے کا اشارہ کیا گیا تو انہوں نے پولیس پر فائرنگ کردی جوابی فائرنگ سے دونوں ملزمان زخمی ہوگئے، ملزمان کے قبضے سے2 پستول اور ایک موٹرسائیکل ملی ہے۔ادھر سرجانی ٹائون میں مبینہ مقابلے کے نتیجے میں ڈاکو آصف کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ڈیفنس میں گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ڈیفنس خیابان اتحاد میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوارایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت نہیں ہوسکی جبکہ زخمی کی شناخت شاہزیب کے نام سے ہوئی ہے۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}