کراچی ،جامع کلاتھ مارکیٹ کی 25 دکانیں لوٹ لی گئیں

کراچی ،جامع کلاتھ مارکیٹ کی 25 دکانیں لوٹ لی گئیں

November 02, 2018 - 13:05
Posted in:

کراچی میں جامع کلاتھ لکھنو مارکیٹ میں 25 سے زائد دکانوں میں چوری کی واردات ہوئی ہے جس میں 20 سے زائد ملزمان دکانوں سے لاکھوں روپے نقدی لے کر فرار ہوگئے۔آج صبح سویرے جامع کلاتھ لکھنومارکیٹ میں 20 ملزمان نے 25 دکانوں کے تالے توڑ کر انہیں لوٹ لیا۔دکانداروں کے مطابق ملزمان دکانوں سے لاکھوں روپے کی نقدی رقم لیکر فرار ہوگئے، جبکہ انہوں نے مزاحمت پر چوکیداروں پر تشدد بھی کیا۔واردات کے بعد دکانداروں کاجامع کلاتھ سگنل پر احتجاج بھی کیا جس سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی، پولیس کے مطابق واقع کی تفتیش جاری ہے۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}