کراچی:رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائی،15ملزمان گرفتار

کراچی:رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائی،15ملزمان گرفتار

June 28, 2019 - 20:00
Posted in:

  پاکستان رینجرز(سندھ) نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے15ملزمان کو  ڈکیتی، اسٹریٹ کرائم، منشیات فروشی، چوری اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے پر گرفتار کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سہراب گوٹھ، ماڈل کالونی، فیروز آباد اور جمشید کوارٹرز کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 11 ملزمان عمران علی، حسن علی، محمد علی رضا، جان محمد عرف غنم، ثاقب، عاقب، عابد علی، سلیمان ارشاد، سید کاشف رضا زیدی، خالد صدیق اور محمد فیصل کو گرفتار کیا۔ جبکہ ابرہیم حیدری کے علاقے میں رینجرزاور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان راؤ محمد آصف عرف شاکا، بابر شیخ اور عامر رضا کو گرفتار کیاجو ڈکیتی،اسٹریٹ کرائمز اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث ہیں۔جبکہ سہراب گوٹھ کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم انصاف علی عرف آنسو کو گرفتار کیا جو منشیات فروشی میں ملوث ہے۔قانون فافذ کرنے والے اداروں نے ان ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ،ایمونیشن، مسروقہ سامان اور منشیات بر آمدکیا ہے،تمام ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔علاوہ ازیں پاکستان رینجرز (سندھ) نے اندرونِ سندھ ٹنڈو اللہ یار، ٹنڈو آدم اور دادو کے علاقوں میں پانی چوری کے لیے لگائے گئے غیر قانونی کنکشنز، موگھے اور نکوں کے خلاف محکمہ آبپاشی اور پولیس کے ساتھ مشترکہ آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران مختلف مقامات سے پانی کے غیرقانونی کنکشن،موگھے اور نکوں کو ہٹایا گیا، جبکہ پانی چوری میں ملوث18 افراد کے خلاف متعلقہ تھانے میں ایف آئی آر درج بھی کروائی گئی۔علاقے کے کاشت کاروں نے محکمہ آبپاشی، رینجرز اور پولیس کے اس اقدام کو بے حد سراہتے ہوئے خراجِ تحسین پیش کیا۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}