کراچی، قائد آباد میں ڈکیتی مزاحمت پر 2 افراد زخمی

کراچی، قائد آباد میں ڈکیتی مزاحمت پر 2 افراد زخمی

February 19, 2019 - 10:00
Posted in:

کراچی میں قائد آباد پل پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے ڈاکٹر اور آن لائن ٹیکسی ڈرائیور زخمی ہوگیا۔شاہ لطیف تھانے کی حدود قائد آباد پل پر نامعلوم ملزمان نے گاڑی میں سوار 3افراد سے لوٹ مار کی کوشش کی، مزاحمت پر ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کی شناخت ڈاکٹر وسیم اورگاڑی کے ڈرائیورطیب کے نام سے ہوئی ہے، طیب آن لائن ٹیکسی کمپنی میں گاڑی چلاتا ہے جبکہ ڈاکٹر وسیم کی بلال کالونی میں کلینک ہے۔واقعہ کے وقت ڈاکٹر وسیم کلینک سے واپس اپنےبیٹے کے ہمراہ رازق آباد ٹریننگ سینٹر کے قریب واقع گھر جارہے تھے۔دونوں زخمیوں کو جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ڈاکٹر وسیم کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے،جبکہ زخمی ڈرائیور طیب کورنگی کا رہائشی ہے۔واقعہ کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}