کراچی، قائد آباد میں رینجرز کی کارروائی ،5 ملزمان گرفتار

کراچی، قائد آباد میں رینجرز کی کارروائی ،5 ملزمان گرفتار

September 27, 2018 - 10:05
Posted in:

کراچی کے علاقے قائد آباد میں رینجرز نے کارروائی کے دوران ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان میں کاشف اعوان عرف کاشف ٹینڈا، عاشق خان عرف عاشی کے علاوہ عرفان عرف ایلفی، نبیل اور نوید بھی شامل ہیں۔گرفتار ملزمان کا گروہ ملیر اور کورنگی میں اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے، ملزمان نے 7 ستمبرکو قائدآباد کے ایک جنرل اسٹور میں 7 لاکھ روپے کی ڈکیتی کی تھی۔ترجمان کے مطابق سی سی ٹی وی ویڈیو میں ملزمان کو واضح طورپردیکھا جاسکتاہے، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، منشیات اور ڈکیتی میں استعمال ہونے والی 2 موٹرسائیکلیں بھی برآمد ہوئی ہیں۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}