'کاتالونیہ کی آزادی کے اعلان کا کوئی اثر نہیں ہوگا'

'کاتالونیہ کی آزادی کے اعلان کا کوئی اثر نہیں ہوگا'

October 08, 2017 - 12:52
Posted in:

سپین کے وزیراعظم ماریانو راہوو نے متبنہ کیا ہے کہ کاتالونیہ کی جانب سے آزادی کے اعلان کا کوئی اثر نہیں ہوگا۔اس کے ساتھ ہی انھوں نے کہا وہ اس خطے کی خودمختاری کو معطل کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔ ال پائس اخبار کے ساتھ انٹرویو کے دوران ماریانو راہوو نے اس بحران کے حل کے لیے کسی ثالثی کو بھی مسترد کر دیا۔٭ کاتالونیہ میں ریفرینڈم شروع، جھڑپوں میں ’سینکڑوں‘ زخمی٭ ’کاتالونیہ نے ریاست بننے کا حق جیت لیا ہے‘اس سے قبل ہزاروں افراد نے ملک بھر میں سپین کے اتحاد کے لیے ریلیاں نکالیں۔یہ مظاہرے گذشتہ پیر کو کاتالونیہ کی آزادی کے متعلق ہونے والے متنازع ریفرینڈم کے جواب میں کیے گئے ہیں۔ملک کے شمال مشرقی اور قدرے امیرامیر علاقے کاتالونیہ میں ہونے والے ریفرینڈم کے حتمی نتائج میں یہ بات سامنے آئی کہ 23 لاکھ ووٹروں میں سے 90 فیصد نے آزادی کے حق میں ووٹ دیے۔خیال رہے کہ ووٹ دینے کی شرح 43 فیصد تھی۔

یہ امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ اگلے اجلاس میں کاتالونیہ یکطرفہ طور پر اپنی آزادی کا اعلان کر دے گا۔دریں اثنا کاتالونیہ کے سابق رہنما آرتھر ماس نے فینینشیئل ٹائمز کو بتایا کہ ہر چند اس نے علیحدگی کا حق جیت لیا ہے تاہم یہ خطہ ابھی آزادی کے لیے تیار نہیں ہے۔

BBCUrdu.com بشکریہbody {direction:rtl;} a {display:none;}