کابل میں مزار کے قریب دھماکہ 26 افراد ہلاک

کابل میں مزار کے قریب دھماکہ 26 افراد ہلاک

March 21, 2018 - 13:56
Posted in:

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک مزار کے قریب ہونے والے خودکش دھماکے میں کم سے کم 26 افراد ہلاک ہو گئے ہیں اور تقریباً 18 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ بدھ کو یہ خودکش حملہ کابل کے سخی مزار کے قریب اُس وقت ہوا جب مزار میں جشنِ نوروز منایا جا رہا تھا۔وزارتِ داخلہ کے نائب ترجمان نصرت رحیمی نے بتایا کہ یہ حملہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12 بج کر 40 منٹ پر ہوا۔* کابل میں مزار پر حملے میں 14 افراد ہلاک* کابل میں ایمبولینس بم کے دھماکے میں 95 افراد ہلاک* کابل:خفیہ ایجنسی کے دفتر کے قریب دھماکہ، دس افراد ہلاکانھوں نے بتایا کہ ایک خودکش حملہ آور پیدل چلتا ہوا آیا اور وہ مزار کے اندر موجود افراد کو نشانہ بنانا چاہتا تھے۔نائب ترجمان کا کہنا تھا کہ اپنے ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی سکیورٹی فورسز نے خودکش حملہ آور کو روکا تو اُس نے کابل یونیورسٹی کے نزدیک علی آباد ہسپتال کے قریب اُس نے اپنے آپ کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا لیا۔ابھی تک کسی تنظیم نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔کابل کے سخی مزار کا شمار شہر کے بڑے مزاروں میں ہوتا ہے۔اس سے قبل بھی سخی مزار پر یومِ عاشورہ کے موقع ہونے والے دھماکے میں درجن سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔اس حملہ میں مزار میں موجود شیعہ عزاداروں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

BBCUrdu.com بشکریہbody {direction:rtl;} a {display:none;}