ڈیٹرائٹ کار شو کی چار اہم باتیں

ڈیٹرائٹ کار شو کی چار اہم باتیں

January 17, 2018 - 14:09
Posted in:

نئی لائٹس زیادہ طاقتور ہیں اور ان کی کم ہوتی ہوئی قیمت کے سبب کمپنیوں کو ان کے سائز کو کم کرنے اور ان کے مختلف ڈیزائن تیار کرنے میں زیادہ آزادی حاصل ہوئی ہے۔یہ بھی پڑھیے٭ ووکس ویگن امریکہ کو چار ارب ڈالر جرمانہ دینے پر تیار٭ اڑنے والی گاڑی، اوبر میں ناسا کے انجینیئر کی بھرتیپیچھے کی لائٹس کے تعلق سے شیوی سلوریڈو ٹرک میں انگریزی حرف سی کی شکل کی لائٹ آئی ہے جبکہ مرسیڈیز اپنی ہر درجے کی کاروں کے لیے مخصوص لائٹس کا استعمال کرتی ہے جبکہ بی ایم ڈبلیو نے ایک نئي مینی گاڑی پیش کی ہے جس کے پیچھے برطانیہ کا پرچم یونین جیک ہے۔بی ایم ڈبلیو کے ایک اہلکار نکولس پیٹر نے کہا: 'یہ ڈیزائن اچھا ہے اور گاہک اسے پسند کریں گے اور یہ ڈیزائن لوگوں کو کار خریدنے کے لیے تحریک فراہم کرے گا۔'چینی مستقبل؟

چین کی سرکردہ کار کمپنیوں میں سے ایک سی اے جی نے لگاتار چوتھے سال کار آٹو شو میں شرکت کی ہے۔ کمپنی نے کہا کہ ان کی توجہ امریکی بازار پر ہے جہاں وہ اپنی کار کی فروخت آئندہ سال سنہ 2019 کے آخر سے شروع کرنے والی ہے۔ پہلے کمپنی نے اسے سنہ 2017 میں بازار میں معتارف کرانے کا ہدف رکھا تھا۔یہ بھی پڑھیے٭ خودکار گاڑی، اوبر نے ٹسیٹ روک دیا٭ ایپل خودکار گاڑی تیار کر رہی ہےرواں سال کے شو میں کمپنی نے سائنس فکشن سے متاثر ہو کر ایک کانسیپٹ کار کی نمائش کی جو کہ دو سیٹوں والی ہے اور اس کے دروازے اوپر کی طرح کھلتے ہیں اور کھڑکیوں پر سکرین ہے اور ایک دھند میں کام کرنے والا لیمپ ہے جسے علیحدہ کر کے فلیش لائٹ کا کام لیا جا سکتا ہے۔امریکہ کو پھر سے عظیم بنانا؟

کئی کمپنیوں نے امریکہ میں توسیع کا اعلان کیا ہے اور اس خبر نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 'سب سے پہلے امریکہ' کے نعرے کے درمیان زیادہ توجہ حاصل کی ہے۔

بی ایم ڈبلیو نے اس رجحان کو جاری رکھتے ہوئے جنوبی کیرولینا کے سپارٹن برگ کے اپنے پلانٹ میں سنہ 2021 تک اضافی 60 کروڑ امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے اور تعلیم و تربیت پر 20 کروڑ امریکی ڈالر خرچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

نکولس پیٹر نے کہا: ہم امریکہ کو اپنا دوسرا گھر کہنے میں فخر محسوس کرتے ہیں اور اس عظیم ملک میں 70 ہزار ملازمتیں پیدا کی ہیں۔پرانے ڈیزائن

رواں سال کے آٹو شو میں امریکہ اور یورپی ممالک کی کاریں بنانے والی کمپنیوں نے ماضی کے ماڈلز کو جدید انداز میں متعارف کرایا۔

شیوی اپنی سلوریڈو ٹرک کا صد سالہ جشن منا رہی ہے۔ امریکہ میں فورڈ نے پھر رینجر کو حیات نو بخشی ہے جو کہ پہلے سے ہی بیرون کے بازار میں دستیاب ہے۔ کمپنی نے سنہ 1068 کی فلم بلیٹ سے اپنی نئی سپورٹس کار کی ترغیب حاصل کی ہے۔

مرسیڈیز بنز نے اپنی جی کلاس ایس یو بی ڈیلکس کو نئی انجینیئرنگ سے ہمکنار کیا ہے اور اس کے لیے نئےسسپنشن، سٹیئرنگ اور سیفٹی نظام لگایا ہے جبکہ سنہ 1979 کے پرانے پوکس جیسے لک کو برقرار رکھا ہے۔۔

BBCUrdu.com بشکریہbody {direction:rtl;} a {display:none;}