ڈیم فنڈ کی باقی رقم کہاں ہے؟

ڈیم فنڈ کی باقی رقم کہاں ہے؟

April 15, 2019 - 17:00
Posted in:

مشیراطلاعات سندھ مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ گورنر ہاؤس سندھ میں وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ چند لمحوں میں ہم نے 76 کروڑ روپے ڈیم فنڈ میں جمع کیے۔انہوں نے مزید کہا کہ چند ہفتوں بعد گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ڈیم فنڈ میں صرف 67 کروڑ روپے کا چیک جمع کروایا، باقی کی رقم کہاں ہے؟مشیراطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب میڈیا نے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ سندھ کےحقوق کی جنگ پاکستان پیپلز پارٹی لڑ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ متحدہ کے وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم سے کہیں گے کہ آرٹیکل 149 کے تحت سندھ کے معاملات میں مداخلت کریں، انہیں آرٹیکل 149 کے ساتھ آرٹیکل 148 بھی پڑھنا چاہیے۔مشیراطلاعات سندھ نے یہ بھی کہا کہ ایم کیو ایم وزیر اعظم کے سامنے این ایف سی، سندھ کی گیس اور پانی کا معاملہ کیوں نہیں اٹھاتی، پاکستان تحریک انصاف کا تعلق نہ جمہور سے ہے نہ جمہوریت سے۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}