ڈیرہ مراد جمالی میں ریموٹ کنٹرول دھماکا، 7 افراد زخمی

ڈیرہ مراد جمالی میں ریموٹ کنٹرول دھماکا، 7 افراد زخمی

April 23, 2019 - 11:00
Posted in:

بلوچستان کے ضلع نصیر آباد کے شہر ڈیرہ مراد جمالی میں ریموٹ کنٹرول دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں7 افراد زخمی ہو گئے۔ دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔ایس ایس پی عرفان بشیر کے مطابق دھماکا بس اڈے کے قریب ہوا، جس کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہو گئے، جن میں کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ کے 2 اہلکار بھی شامل ہیں۔زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}