ڈپٹی میئر کی تبدیلی کا فیصلہ پارٹی مشاورت سے ہوگا: وسیم اختر

ڈپٹی میئر کی تبدیلی کا فیصلہ پارٹی مشاورت سے ہوگا: وسیم اختر

December 02, 2017 - 11:06
Posted in:

میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا ہے کہ ڈپٹی میئر کی تبدیلی اور نئے نام کے حوالے سے فیصلہ پارٹی مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔کراچی میں چمچماتی نئی اور پرانی گاڑیوں کا میلہ سجا ، جہاں کسی نے کار کے ساتھ سیلفی لی تو کسی نے ہیوی بائیک کے ساتھ تصویر بنوائی۔کراچی کے نجی ہال میں منعقد15 ویں دو روزہ ونٹیج کار نمائش کا آغاز ہوگیا ہے جس میں نت نئی گاڑیوں کے ساتھ نادر اور نایاب گاڑیاں بھی عوام کا توجہ کا مرکز بنی رہی۔
تقریب میں کوئی فراری کارکے ساتھ تو کوئی اپنی من پسند بائیک کے ساتھ سیلفی بناتا نظرآیا۔
کار میلے کے پہلے روز میں نت نئی اسپورٹ کارز،جیپ، بائیکز جبکہ دوسرےروز نادر اور نایاب گاڑیاں نمائش کیلئے پیش کی جائیں گی ۔
میئر کراچی وسیم اختر نے ونٹیج کار نمائش کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ نادر اور نایاب پرانی گاڑیوں کیلئے باقاعدہ میوزیم بنایےجائے ۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ڈپٹی میئر کی تبدیلی اور نئے نام کے حوالے سے فیصلہ پارٹی کے مشاورتی اجلاس میں کیا جائے گا۔

googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-rectangle_belowpost_btf'); });

بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}