چین کی معروف فنکارہ کی ’گمشدگی‘ پر تشویش

چین کی معروف فنکارہ کی ’گمشدگی‘ پر تشویش

August 02, 2018 - 18:23
Posted in:

چین کے سوشل میڈیا صارفین ملک کی سب سے معروف اداکارہ اور ماڈل فین بینگ بینگ کی ’گمشدگی‘ کے بارے میں سوالات کر رہے ہیں۔ فین بینگ بینگ دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکاروں میں سے ایک ہیں تاہم چین کے ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ انھیں یکم جولائی کو بچوں کے ہسپتال کا دورہ کرنے کے بعد عوام میں نہیں دیکھا گیا ہے۔چین کے سوشل میڈیا صارفین ملک کی مشہور سینا ویبو مائیکرو بلاگ پر ان کی غیر معمولی خاموشی کو بھی نوٹ کر رہے ہیں جہاں ان کے 62 ملین سے زیادہ مداح ہیں۔چین کی معروف اداکارہ اور ماڈل آخری بار اس بلاگ پر 23 جولائی کو فعال تھیں جب انھوں نے متعدد پوسٹس کو ’لائیک‘ کیا تھا۔یہ بھی پڑھیےدبئی کے امیر کی بیٹی شیخہ لطیفہ کہاں گئیں؟واضح رہے کہ مئی میں چین کے معروف ٹی وی پریزینٹر سوئی ینگوان نے فین بینگ بینگ پر ٹیکس چوری کا الزام عائد کیا تھا تاہم ان کے سٹوڈیو نے اس کی تردید کی تھی۔ فین بینگ بینگ کے سٹوڈیو نے ان کی گمشدگی پر ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔سوشل میڈیا تشویش

گذشتہ ہفتے سوشل میڈیا صارفین کے درمیان مس فین کے بارے میں اس وقت تشویش بڑھ گئی تھی جب ایک اخبار اکنامک آبزرور نے ایک متنازع مضمون شائع کیا جس میں اس بات کا اشارہ کیا گیا تھا کہ فین بینگ بینگ سے تفتیش کی جا رہی ہے۔اکنامک آبزرور نے دعویٰ کیا کہ پولیس نے 26 جولائی کو فین بینگ بینگ کے سٹاف سے سوالات کیے اور یہ کہ ان کے بھائی کو کہا گیا ہے کہ وہ ان کی اجازت کے بغیر ملک چھوڑ کر نہیں جا سکتے تاہم ان کے بھائی نے اس حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کیا۔سینسر شپ مانیٹرنگ ویب سائٹ فری ویبو کے مطابق اکنامک آبزرور کا آرٹیکل فوراً آف لائن کردیا گیا اور اس سے متعلق ایک سے زیادہ پوسٹس جس میں کچھ ریاست سے منسلک ذرائع ابلاغ شامل ہیں کو سینسر کیا گیا۔میڈیا کی تشویش چین کے میڈیا نے نوٹ کیا ہے کہ ہوائی بردارز نامی پروڈکشن کمپنی جس نے فین بینگ بینک کے ساتھ معاہدہ کیا تھا اس کے گذشتہ ہفتے کے دوران سات فیصد حصص گر گئے ہیں تاہم اس کمپنی نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ اس کا فین بینگ بینگ کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔

BBCUrdu.com بشکریہbody {direction:rtl;} a {display:none;}