چینی صدر کی ملک کی تقسیم کی کوششوں پر تنبیہ

چینی صدر کی ملک کی تقسیم کی کوششوں پر تنبیہ

March 20, 2018 - 11:51
Posted in:

انھوں نے کاغذ اور بارود کی ایجاد سے لے کر دیوار عظیم اور چینی فلسفی کنفیوشس کی تحریروں کا ذکر چین کی بڑی تاریخی کامیابیوں کے طور پر کیا۔صدر کے خطاب کے بعد وزیر اعظم لی کیچیانگ کی سالانہ نیوز کانفرنس ہوئی جس میں یہ کہا گیا کہ بیجنگ بازار کے اصول پر مبنی تعاون چاہتا ہے جس سے سب کو فائدہ حاصل ہوگا۔مسٹ لی نے کہا کہ چین اپنے بازار کو مزید کھولے گا اس بات کی یقین دہانی کرے گا کہ ملکی اور بیرونی کمپنیاں چین کے بڑے بازار میں مساوی شرائط پر مقابلہ کر سکیں۔خیال رہے کہ چینی وزیر اعظم کا بیان امریکی صدر ٹرمپ کی انتظامیہ کے حالیہ تحفظاتی بیانات اور محصول کو لاحق خطرات کے بالکل برعکس نظر آیا۔چینی صدر نے کہا چین کو ترقی کرنے کے لیے متحد رہنا ضروری ہے اور تائیوان کے حوالے سے کہا کہ بیجنگ علیحدگی کی کسی بھی کوشش کو ناکام کر دیگا۔

BBCUrdu.com بشکریہbody {direction:rtl;} a {display:none;}