چیف الیکشن کمشنرنےپہلےغیرحتمی نتیجےکااعلان کردیا

چیف الیکشن کمشنرنےپہلےغیرحتمی نتیجےکااعلان کردیا

July 26, 2018 - 05:05
Posted in:

چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ سردار رضا نے پہلے غیرحتمی نتیجے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پی پی 11 راولپنڈی 6سے پاکستان تحریک انصاف کے چوہدری محمد عدنان 43079 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ ارشد محمود 24052ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔چیف الیکشن کمشنر نے رات گئے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے منفی پروپیگنڈے کو بالائے طاق رکھتے ہوئے حق رائے دہی استعمال کیا۔انہوں نے کہا کہ آر اوز، ڈی آراوز نے اپنے فرائض پیشہ ورانہ طور پر ادا کیے، سیکیورٹی اداروں، پولیس اور انتظامیہ نے امن و امان کو یقینی بنایا۔چیف الیکشن کمشنر نے مزید کہا کہ قوم کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے انتخابات میں بھرپور حصہ لیا، آر ٹی ایس کے استعمال میں دشواریوں کے باعث نتائج میں تاخیر ہوئی۔انہوں نے مزید کہا کہ آر ٹی ایس کے بغیر نتائج لانے کی وجہ سے تاخیر ہوئی، الیکشن کے پرامن انعقاد پر پولنگ عملے اور سیکیورٹی حکام کا شکر گزار ہوں۔سردارمحمدرضا کا کہنا ہے کہ 2گھنٹے تاخیر سے کوئی داغ نہیں لگتا،آپ کوکیوں لگ رہاہےکہ الیکشن کمیشن جوکہہ رہاہےوہ غلط ہے،کیا5سیاسی جماعتیں غلط بات نہیں کرسکتیں؟انہوں نے کہا کہ جو رزلٹ ہم اعلان کریں گے وہ ہو گا اصلی رزلٹ، یہ بھی ہو سکتا ہے کہ الیکشن کمیشن صحیح اور سیاسی جماعتیں غلط کہہ رہی ہوں۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن کے لیے 84ہزار پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے، مسائل آ سکتے ہیں، نئے قانون کے لاگو ہونے سے پہلے ہم سے مشاورت کی گئی تھی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پارلیمنٹ نے ہماری کئی تجاویز مسترد بھی کیں، انتخابات 100 فیصد صاف و شفاف ہوئے، ناکامی کوئی نہیں ہوئی، مسائل ہوئے ہیں۔اس موقع پر سیکریٹری الیکشن کمشنربابریعقوب کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نے کچھ کچی پرچیاں ہمیں بھیجی ہیں جن کے حوالے سے تحقیقات کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ اصل نتائج اب آنا شروع ہو گئے ہیں، چاروں صوبوں سے نتائج چند گھنٹوں میں موصول ہوجائیں گے۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}