چھیڑ چھاڑ کرنے والوں کے ساتھ سیلفی

چھیڑ چھاڑ کرنے والوں کے ساتھ سیلفی

October 06, 2017 - 09:07
Posted in:

دنیا بھر میں خواتین کو ہراساں کیے جانے کے واقعات عام ہیں لیکن نیدر لینڈ کے شہر ایمسٹرڈیم کی ایک طالبہ ناوا جینسما نے اپنے احتجاج کا انوکھا انداز اپنایا۔ناوا جینسما نے سڑکوں پر اُن کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے والوں کے ساتھ سیلفی لی اور اُسے انسٹا گرام پر شیئر کیا۔٭ 100 ویمن: کیا خواتین ایک ہفتے میں دنیا بدل سکتی ہیں؟٭’برطانوی ماڈل کو سیکس کے لیے فروخت کیا جانا تھا‘٭20 سالہ طالبہ نے بی بی سی کو بتایا کہ سڑک پر چلتے ہوئے اجنبی اُن کے ساتھ مختلف طریقے سے پیش آئے، جیسے انھیں دیکھ کر سیٹی بجانا، جنسی تعلق کی دعوت دینا اور ہاتھ پکٹر کر روکنا وغیرہ۔انھوں نے بتایا کہ 'مجھے نہیں پتا تھا کہ اگر کوئی پکڑ لے تو کیا کرنا چاہیے۔ اگر میں مزاحمت کرتی تو صورتحال مزید خراب ہو سکتی تھی۔ میں بہت خوف زدہ تھی۔'

dearcatcallers کی انسٹا گرام پر پوسٹ کا خاتمہ

*honks at me 3 times with his scooter, approaches from behind and cuts off my way* "God bless, When I see you, all I get is wild thoughts, wild, Wild Thoughts!! Darling" *honks again 3 times* #dearcatcallers A post shared by dearcatcallers (@dearcatcallers) on Sep 25, 2017 at 9:30am PDT

dearcatcallers کی انسٹا گرام پر پوسٹ سے آگے جائیں

dearcatcallers

ناوا کہتی ہیں کہ 'میں اسے نظر انداز نہیں کر سکتی تھی کیونکہ یہ بہت عجیت سی بات ہے کہ کوئی مرد جو چاہیے وہ کرے۔' اس لیے ناوا نے چھیڑ چھاڑ کرنے والے افراد کے ساتھ سلیفی لینے کی اجازت لی۔ وہ کہتی ہیں کہ ان میں سے کئی افراد نے اپنے ساتھ سیلفی لینے پر 'فخر' محسوس کیا۔

dearcatcallers کی انسٹا گرام پر 2 پوسٹ کا خاتمہ

#dearcatcallers ... after following me for straight 10 minutes "sexy girl Where you goin'?? Can I come with you ?" ... A post shared by dearcatcallers (@dearcatcallers) on Aug 29, 2017 at 6:33am PDT

dearcatcallers کی انسٹا گرام پر 2 پوسٹ سے آگے جائیں

dearcatcallers

ناوا نے انھیں یہ نہیں بتایا کہ وہ سلفیاں کیوں لے رہی ہیں۔ ناوا کا کہنا تھا کہ وہ مرددوں کو 'شرمندہ' کرنا نہیں چاہتی بلکہ وہ صرف اپنا 'موقف‘ واضح کرنا چاہتی ہیں۔ناوا کہتی ہیں کہ اگر یہ افراد مجھے انسٹا گرام سے تصاویر ہٹانے کے لیے کہیں گے تو میں انھیں ہٹا دوں گی کیونکہ میں اُن زندگی تباہ نہیں کرنا چاہتی۔'یہ ایک آئینے کی مانند ہے، اُنھوں نے تمام افراد کے سامنے سڑک پر میری نجی زندگی میں مداخلت کی ہے اسی لیے میں اُن نجی زندگی میں مداخلت کر رہی ہوں۔'

dearcatcallers کی انسٹا گرام پر 3 پوسٹ کا خاتمہ

#dearcatcallers "hmmmm you wanna kiss?" A post shared by dearcatcallers (@dearcatcallers) on Sep 14, 2017 at 8:32am PDT

dearcatcallers کی انسٹا گرام پر 3 پوسٹ سے آگے جائیں

dearcatcallers

BBCUrdu.com بشکریہbody {direction:rtl;} a {display:none;}