پی پی نے ہمیشہ آئین،عوام اور جمہوریت کی بات کی ، گیلانی

پی پی نے ہمیشہ آئین،عوام اور جمہوریت کی بات کی ، گیلانی

January 10, 2018 - 09:09
Posted in:

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آئین،عوام اور جمہوریت کی بات کی ،مجھے خط نہ لکھنے کے سبب نا اہل کردیا گیا مگر ہم نے کوئی واویلا نہیں کیا، ہمیشہ اداروں اور عدالتوں کا احترام کیا۔
وہاڑی میں سابق پارلیمانی سیکرٹری عظیم خان دولتانہ کی چھٹی برسی میںیوسف رضا گیلانی ، لیگی ایم این اے تہمینہ دولتانہ اور پی پی کے اہم عہدیداروں اور سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔
اس موقع پر ان کا کہناتھاکہ نواز شریف کو توہین عدالت کی سزا دیناعدالت کا کام ہے ، ہم نے جمہوریت کا ساتھ دے کر ملک کو مارشل لاءسے بچایا ہے۔
یوسف رضا گیلانی نے یہ بھی کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاون کے شہداء کو انصاف ملنا چاہئےختم نبوت قومی مسئلہ ہے ،جسے فورم پر اٹھایا گیا۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سیاسی زندگی میں اتار چڑھاو آتے رہتے ہیں آئندہ الیکشن میں پیپلز پارٹی سپرائز دے گی اور اقتدار میں آکر جنوبی پنجاب کی محرومیاں ختم کرنے کیلئے نیا صوبہ بنائے گی۔

googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-rectangle_belowpost_btf'); });

بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}