پی ٹی آئی کے 40 ہزار ووٹ کہاں سے آگئے؟امیرمقام

پی ٹی آئی کے 40 ہزار ووٹ کہاں سے آگئے؟امیرمقام

October 26, 2017 - 10:55
Posted in:

مسلم لیگ ن کے رہنما انجینئر امیرمقام کا کہنا ہے کہ مقابلہ ن لیگ اور اےاین پی کےدرمیان تھا، پی ٹی آئی کہاں سےآگئی،پی ٹی آئی کے 40 ہزار ووٹ کہاں سے آگئے؟
امیر مقام این اے 4 سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ارباب عامر ایوب کی کامیابی کی اطلاعات کے حوالے سے اپنے رد عمل کا اظہار کر رہے تھے۔
دوسری جانب چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان نے این اے 4 ضمنی انتخاب کے پرامن انعقاد پر اطمینان کا اظہارکیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ پورا انتخابی عمل ملک کےمختلف اداروں کی معاونت کے بغیر ممکن نہیں۔
چیف الیکشن کمشنر کا مزید کہنا ہے کہ پاک فوج اور کے پی پولیس کا کردار انتخابی عمل میں قابل تحسین جبکہ پولنگ عملے اور میڈیا کا کردار قابل ستائش رہا۔

googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-rectangle_belowpost_btf'); });

بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}