پی ٹی آئی کو کراچی میں بھی واضح برتری

پی ٹی آئی کو کراچی میں بھی واضح برتری

July 26, 2018 - 05:05
Posted in:

انتخابات 2018ء کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کی کراچی کی 21 نشستوں میں سے 12 پر تحریک انصاف کو سبقت حاصل ہے جب کہ ایم کیو ایم 6 اور پیپلز پارٹی کو3 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔غیر حتمی نتیجے کے مطابق پاک سرزمین پارٹی اب تک مقابلے سے باہر ہے۔قومی اسمبلی کے حلقہ 247کراچی ساؤتھ 2کے غیر حتمی، غیرسرکاری اور غیر مصدقہ نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ڈاکٹر عارف علوی 23625لے کر آگے ہیں۔اس حلقے سے متحدہ قومی موومنٹ کے امیدوار فاروق ستار صرف 6756ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر ہیں۔این اے 245 کراچی ایسٹ 4 کے غیر حتمی و غیر مصدقہ نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے عامر لیاقت حسین 17214 ووٹ لے کر آگے ہیں ۔اسی حلقے سے ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار فاروق ستار 8431 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}