پی ٹی آئی چیئرمین آج الیکشن کمیشن میں پیش ہوں گے

پی ٹی آئی چیئرمین آج الیکشن کمیشن میں پیش ہوں گے

October 26, 2017 - 06:45
Posted in:

عمران خان الیکشن کمیشن کے سامنے آج پیش ہوں گے، چیف الیکشن کمشنر سردارمحمد رضا توہین عدالت پر شوکاز نوٹس کی سماعت کریں گے۔ عمران خان نے پارٹی فنڈنگ کیس کی نظرثانی درخواست میں الیکشن کمیشن کو متعصب قرار دیا تھا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونیوالے کاز لسٹ کے مطا بق پارٹی کے سابق رہنما اکبر ایس بابر کی جانب سے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے خلاف دائر توہین عدالت کیس کی سماعت آج ہوگی۔
گزشتہ سماعت کے موقع پر الیکشن کمیشن نے عمران خان کی جانب سے جمع کرائے جانے والے جواب کو تسلیم نہ کرتے ہوئے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتار ی جاری کر دئیے تھے جس پر پی ٹی آئی نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔
ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کر دئیے جس کے بعد پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہونے کا اعلان کیا ہے ۔

googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-rectangle_belowpost_btf'); });

بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}