پی سی بی نے پی ایس ایل کی بیسٹ الیون کااعلان کردیا

پی سی بی نے پی ایس ایل کی بیسٹ الیون کااعلان کردیا

March 18, 2019 - 16:00
Posted in:

پاکستان کرکٹ بورڈ نےپاکستان سپرلیگ کی بیسٹ الیون ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔پی سی بی نےلاہور قلندرز کے کھلاڑی اےبی ڈی ویلیئزز کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا جبکہ پاکستان سپرلیگ میں 430 رنز بنانے والے کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے شین واٹسن اور پشاور زلمی کے وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل کو اوپنر مقرر کیا گیا۔کراچی کنگز کے بابر اعظم ون ڈاون پوزیشن پر ہیں،مڈل آرڈر میں کراچی کنگز کےکولن انگرام اور اسلام آباد کےآصف علی شامل ہیں جبکہ آل راونڈرز میں پشاورزلمی کےکھلاڑی کیرن پولارڈ اور اسلام آباد کے فہیم اشرف کو رکھا گیا ہے۔اس ٹیم کا انتخاب سابق کپتان رمیز راجا،مدثر نذر اور ڈینی مویریسن نے کیا ہے۔چمپیئن بننے والی کوئٹہ گلیڈی ا یئٹرز سے صرف شین واٹسن ٹیم شامل ہیں جبکہ ملتان سلطانز کا کوئی کھلاڑی ٹیم میں جگہ نہیں بناسکا۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}