پی ایس ایل کے کوچز، کون کتنا تجربہ کار؟

پی ایس ایل کے کوچز، کون کتنا تجربہ کار؟

February 18, 2018 - 18:54
Posted in:

پاکستان سپر لیگ میں حصہ لینے والی فرنچائزز جہاں اپنے کھلاڑیوں کے انتخاب کو بڑی اہمیت دیتی آئی ہیں وہیں انھیں کوچز کی اہمیت کا بھی بخوبی اندازہ ہے۔پاکستان سپر لیگ میں شریک چھ ٹیموں کے کوچز کو انٹرنیشنل کرکٹ کا اچھا خاصا تجربہ ہے۔پاکستان سپر لیگ کے بارے میں یہ بھی پڑھیےپشاور زلمی کو افغانستان کے دورے کی دعوتسرطان کے مریض بچے پی ایس ایل دیکھنے جائیں گےمحمد اکرم ( پشاور زلمی ) پشاور زلمی پاکستان سپر لیگ کی دفاعی چیمپیئن ہے اور سابق فاسٹ بولر محمد اکرم اس کے ہیڈ کوچ ہیں۔محمد اکرم کو پاکستان کی طرف سے بین الاقوامی کرکٹ زیادہ کھیلنے کا موقع نہیں مل سکا۔ کریئر کے اختتام پر انھوں نے انگلینڈ میں کوچنگ کے متعدد کورسز کیے۔ وہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ کے علاوہ لاہور میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ہیڈ کوچ بھی رہ چکے ہیں۔

ٹام موڈی ( ملتان سلطانز )ٹام موڈی سنہ 1987 اور سنہ 1999 میں عالمی کپ جیتنے والی آسٹریلوی کرکٹ ٹیم میں شامل تھے۔وہ دو سال سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کے کوچ بھی رہے ہیں۔ اس کے علاوہ بنگلہ دیشی لیگ اور آئی پی ایل میں بھی کوچنگ کر چکے ہیں۔ ٹام موڈی کیربیئن لیگ میں کنسلٹنٹ کے علاوہ انگلش کاؤنٹی ووسٹر شائر کے ڈائریکٹر کرکٹ بھی رہ چکے ہیں۔

BBCUrdu.com بشکریہbody {direction:rtl;} a {display:none;}