پی ایس ایل فائنل: حفاظتی پلان جاری، پیدل اسٹیڈیم آنے پر پابندی

پی ایس ایل فائنل: حفاظتی پلان جاری، پیدل اسٹیڈیم آنے پر پابندی

March 19, 2018 - 23:13
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں پی ایس ایل فائنل کے لیے میچ کے دوران مخصوص شاہراہوں کو بند کردیا جائیگا۔کسی بھی شہری کو پیدل اسٹیڈیم آنے کی اجازت نہیں ہوگی، صرف موبائل فون ساتھ لانے کی اجازت ہوگی۔ڈی آئی جی ٹریفک عمران یعقوب نے پیر کو پی ایس ایل فائنل کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وفاقی اردویونیورسٹی کے گرؤانڈ میں پارکنگ دی جائیگی،، میچ کے دوران مخصوص شاہراہوں کو بند کردیاجائیگا،، اسٹیڈیم روڈ کے دونوں نجی اسپتالوں کے راستوں کو کھلا رکھا جائے گا،، میچ کے دوران حسن اسکوائر، نیو ٹاؤن اور ڈالمیا روڈ کو بھی ٹریفک کیلیے بند کیا جائے گا،1600 ٹریفک پولیس اہلکار ڈیوٹی دینگے۔ داخلے کے لیے واک تھرو گیٹ سے گزرنا ہوگا۔ صرف ایمرجنسی گاڑیوں کو آنے کی اجازت دی جائے گی، شارع فیصل اور شاہراہ قائدین مکمل طورپر کھلی رہیں گی، کسی شہری کو بھی پیدل اسٹیڈیم آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔رینجرز کے بریگیڈیئر شاہد کے مطابق میچ دیکھنے والوں کو صرف موبائل فون لانے کی اجازت ہے کسی قسم کا بیٹری پاور بینک لانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ دوپہر 12 بجے سے شام 5 بجے تک شائقین کو اسٹیڈیم تک پہنچایا جائیگا۔ شام 5 بجے کھلاڑیوں کی آمدورفت کے سبب عوام کے لیے راستے بند کردیے جائیں گے۔ میچ ختم ہونے کے بعد شائقین کو شٹل سروس تک پہنچایا جائے گا۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}