پیرس میں یوم پاکستان پر سفارتی استقبالیہ

پیرس میں یوم پاکستان پر سفارتی استقبالیہ

March 26, 2019 - 20:00
Posted in:

سفارت خانہ پاکستان فرانس میںیوم پاکستان کے حوالے سے سفارتی استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا۔فرانسیسی سینیٹ میں پاکستان فرانس دوستی گروپ کے صدر پاسکل علیزاد، فرانسیسی قومی اسمبلی میں پاکستان فرانس دوستی گروپ کے نائب صدر فرانسواس پپونی، دیگر پارلیمنٹرینز، میئرز، اعلیٰ فرانسیسی حکام، سفارتی اراکین، دانشوروں اور فرانسیسی و پاکستانی صحافیوں کی بڑی تعداد نے استقبالیہ میں شرکت کی۔  تقریب شریک مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے مہمانوں نے سفارت خانہ کے افسران اورعملے کو یوم پاکستان کی مبارک باد پیش کی۔ بعدازاں پاکستان کے روایتی و لذیز کھانوں سے مہمانوں کی تواضع کی گئی۔  سفیر پاکستان معین الحق اور دیگر نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئےپاکستانی ثقافت اور کھانوں کے متعلق اپنے تاثرات بیان کئے۔ استقبالیہ کے دوران پاکستان کے قومی گیتوں کو دستاویزی فلموں کے ساتھ براہ راست پیش کیا گیاجبکہ عمران چوہدری اور بلال جاوید کی جانب سے پاکستان کے قدرتی و ثقافتی مناظر کی بنائی ہوئی تصویروں کی نمائش بھی پیش کی گئی جس میں شرکاء نے گہری دلچسپی ظاہر کی۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}