پولیس چیف نے بتا دیا چینی قونصلیٹ پر حملہ کس نے کیا

پولیس چیف نے بتا دیا چینی قونصلیٹ پر حملہ کس نے کیا

January 11, 2019 - 18:00
Posted in:

کراچی پولیس چیف ڈاکٹر امیر شیخ نے ڈی آئی جی ایسٹ آفس میں میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ چینی قونصلیٹ پر حملے کی تحقیقات میں بہت سے نام سامنے آئے ہیں اور واقعے میں ملوث کئی ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ دہشت گرد بلوچستان اور کراچی میں موجود تھے، جبکہ حملے کے سہولت کار ملزمان مختلف وقتوں میں چینی قونصلیٹ میں آکر بیٹھ کر ریکی کرتے رہے ۔امیر شیخ نے بتایا کہ ریکی کرنے والے ملزمان زیادہ تر ویزہ سیکشن میں آکر بیٹھتے تھے اور جائزہ لیتے تھے، حملہ آور ملزمان اگست سے نومبر تک کراچی آتے جاتے رہے ۔انہوں نے کہا کہ چائینز قونصلیٹ پر حملے کو تمام اداروں نے ناکام بنایا، منصوبہ سازوں کے حوالے سے تفتیش کی گئی اور 5 منصوبہ سازوں کو گرفتار کیا گیا، امیر شیخ نے بتایا کہ ملزمان نے کارروائی کے لیے اسلحہ ریلوے کے ذریعے کراچی پہنچایا اور دہشت گردوں نے کارروائی کے لیے بلدیہ ٹاؤن کے ایک گھر میں ٹھہرے تھے۔ بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}