پنجاب کابینہ میں تبدیلی، پرویز خاموش، صمصام بول پڑے

پنجاب کابینہ میں تبدیلی، پرویز خاموش، صمصام بول پڑے

April 19, 2019 - 20:00
Posted in:

پنجاب کابینہ میں تبدیلی کے امکانات پر اسپیکر پرویز الٰہی خاموش رہے جبکہ صمصام بخاری بول پڑے۔اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نےمیڈیا سے گفتگو میں وفاقی کابینہ میں تبدیلی پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ میں تبدیلی وزیراعظم عمران خان کا اختیار ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے اپنا آئینی اختیار استعمال کیا ہے۔چوہدری پرویز الٰہی سے جب پنجاب کابینہ میں ممکنہ تبدیلی سے متعلق سوال کیا گیا تو وہ خاموش رہے۔صوبائی کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب میں وزیر اطلاعات پنجاب صمصام بخاری نے صوبائی کابینہ میں فوری تبدیلیوں کے امکان کو مسترد کردیا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کا حق ہے کہ وہ اپنی ٹیم میں تبدیلی کریں، لیکن فی الحال ایسی کوئی بات زیر غور نہیں۔صمصام بخاری نے مزید کہا کہ ملک کے اور صوبے کے چیف ایگزیکٹیو کا استحقاق ہے کہ وہ کسے اپنی ٹیم میں رکھے اور کسے نہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزرا کی کارکردگی رپورٹ وزیراعلیٰ کے پاس جاتی ہے، انہوں نے رپورٹ وزیراعظم سے بھی شیئر کی ہوگی۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}